اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراؤ تحریک شروع ہوچکی ہے ،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، ”رہا کرو”اور ”بیمار ہوں”کی منتوں میں بدل گئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پلستر باندھ کر زمان پارک میں چھپ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی تاہم وہ گھر سے باہر نہ نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ جو کہتے تھے عمران کے لئے جان بھی حاضر ہے، وہ جیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ”پلستر نیازی”کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...