راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی 33 رکنی سریچ و ریسکیو ٹیم کی ترکیہ سے وطن واپس پہنچ گئی ،پاک فوج کی ٹیم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی منظم ٹیم 6 فروری کو ترکیہ بھجوانے کا انتظام کیا تھا،این ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122کی 53 رکنی ٹیم ترکیہ بھجوانے کا بندوبست کیا تھا،ٹیم کا استقبال وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر,پاکستان میں ترکی کے سفیر اور این ڈی ایم اے نے کی،تقریب میں ترکیہ ایمبیسی اور وزرات خارجہ کے افسران بھی شامل تھے،ترکی کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ،ترکیہ کی ایمبیسی کی جانب سے پاک فورج کی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم آفاد کیساتھ مکمل رابطے میں ہے ،ترکیہ کو این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...