راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بنچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک کے آئین و قانون کے دفاع کیلئے بیٹھا ہے، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تروایح پڑھیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست، سپریم کورٹ پر دبا کے سنگین نتائج ہوں گے، مہنگائی کے خلاف بغاوت ہوگی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...