کامران اکمل کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ

0
669

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔انہوںنے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، آئی سی سی اور پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے لیکن ہماری بھی عزت ہے دنیا میں، پاکستان بھی ورلڈ چمپئن رہا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان 2ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے، ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون رہا ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان ٹیم کی دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چیز نہ پی سی بی، نہ آئی سی سی اور نہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں ہے، یہ دونوں حکومتوں کے درمیان ہے اور دونوں جب تک ایک پیج پر نہیں ہوں گے اس وقت تک ایک دوسرے کی طرف نہیں جائیں گے۔کامران اکمل نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمیں کھیلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا بہت چرچہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم گزشتہ سال بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں جائے گی۔