کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظوروسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مارچ میں نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے مقدمات بھی کھل جائیں گے، وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لئے دیگر رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل بھروتحریک کے لئے سب سے پہلے خود گرفتاری دینا پڑتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...