مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو پھانسی دی جائے، عثمان ڈار

0
261

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو علامہ اقبال چوک میں پھانسی دی جائے۔کرپشن کے الزامات میں عثمان ڈار اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مبینہ آڈیو میں میرا ذکر کہیں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مبینہ آڈیو کی فارنزک سے قبل وزیراعظم کی آڈیو کال کی فارنزک ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔عثمان ڈار نے کہاکہ عمران خان نے26سال اس فرسودہ نظام کے سامنے جہاد کیا ہے، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔