اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 9واں جائزہ اگلے چند دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے،پاکستان پروگرام میں طے شدہ اصلاحات کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ وابستگی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے تناظر میں اے ڈی بی کی فراخدلانہ مدد کی تعریف کی، اس میں ہنگامی امدادی گرانٹ، آفات کے بعد کی ضروریات کا اندازہ اور جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلیئنس کانفرنس کے دوران کئے گئے وعدے شامل تھے۔وزیراعظم نے پاکستان کے اہم اقتصادی شعبوں بالخصوص ٹرانسپورٹ، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی ملک کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا۔وفد کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 9واں جائزہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے جو کہ عملے کی سطح کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پروگرام میں طے شدہ اصلاحات کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اے ڈی بی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...