کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں ایک نئے گانے کا تحفہ دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ‘پیش خدمت ہے ‘یاریاں’ میرے دل کے بہت قریب ہے یہ گانا، آپ کی رائے درکار ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی ایک برانڈ کے میوزیکل شو کے مختلف سیزنز میں بھی اپنی آواز کا جادو چلا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کانسرٹ میں بھی پرفارم کیا ہے۔اب اداکارہ نے سولو گانا ‘یاریاں’ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین حرا مانی کے گانے پر ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں، کسی کا خیال ہے کہ انہیں صرف اداکاری ہی کرنی چاہئے گلوکاری ان کے بس کی بات نہیں جبکہ کئی صارفین ان کی پذیرائی بھی کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...