اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوئی نادرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل کو فوری حل کرنا موجود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایم ڈی ایس این جی پی ایل سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوں میں قدرتی گیس کی سپلائی، لوڈ شیڈنگ، کم پریشر اور نئے کنیکشن کے اجراء میں مسائل کا سامنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں اور علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشر اور گیس سپلائی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور حبیب چوک گوجر خان میں سوئی گیس کے ذیلی آفس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر سوئی گیس کے ذیلی آفس کا قیام ناگزیر ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل گیس کی کمی کم پریشر، لوڈ شیڈنگ اور نئے کنیکشن اجرائ جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایس این جی پی ایل کی جانب سے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...