لاہور( این این آئی)بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری کو 7 سال مکمل ہو گئے۔سدھیر اور حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔3 مارچ 2016 کو پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے کلبھوشن کو گرفتار کیا تھا۔53سالہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا، جو 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لیے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔پاکستانی ایجنسیوں نے 9 سال کی کوششوں کے بعد کلبھوشن کو کامیابی سے ٹریپ کیا تھا۔کلبھوشن نے اپنے بیان میں را کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔پاکستان نے کلبھوشن اور را کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر مبنی ڈوزیئر اقوامِ متحدہ میں دیا ۔بھارت نے کلبھوشن کو بھارتی شہری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم 10 اپریل 2017 کو پاکستان میں کلبھوشن کی سزائے موت کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔بھارت کا کلبھوشن کا مقدمہ لڑنا اس کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف ہے۔بھارتی حاضر سروس انٹیلی جنس افسر کی پاکستان میں گرفتاری یہاں را کے دہشت گردی کرانے کا ثبوت ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...