پی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست ناقابل سماعت

0
235

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ،خدشہ ہے کہ اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گے ہیں ،مقدمات کا مقصد پارٹی رہنمائوں کی بار بار گرفتاری ہے ۔ استدعا ہے نیب ، ایف آئی اے اور تمام آئی جی سے مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں ۔