لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے کہ کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کو جمعہ کی شب رہا کر دیا گیا تھا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...