لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔ خواتین کے نمائشی میچز 8، 10اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیمی بیمانٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے خلاف فتح پر طالبان کی اپنی ٹیم کو مبارک باد
کابل (این این آئی )افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کرنے پر...
روس کی جوہری بیان بازی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، نیٹو
برسلز (این این آئی )نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے...
نیتن یاہو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
تل ابیب (این این آئی ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ...
اسرائیلی سپریم کورٹ کی وزیر اعظم کو توہین عدالت کے جواب کے لیے ایک...
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو توہین عدالت کے الزامات کا جواب دینے...
اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش
واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہاس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس...