گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،آج مشکل ضرور ہے ،اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاس کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں ،انجینئر خرم دستگیر خان، علاقے سے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں گوجرانوالہ میں بھرپور تنظیمی کنونشن پر ڈویڑن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ مریم نواز نے کہاکہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ، گوجرانوالہ سب سے آگے ہے، ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے،امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مظبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی شناخت اور جماعت کو مٹانے والے اللہ کے کرم سے خود مٹ گئے۔ انہوںنے کہاکہ الحمداللہ، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے، مریم نواز کے جملے پر اجلاس میں زبردست قہقہہ لگے ۔ قائدین نے کہاکہ مریم نواز کارکنوں کی آواز بن چکی ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...