مسلم لیگ (ن )لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

0
142

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کیا گیا ،درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہیں ۔ درخواست میں کہاگیاکہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ،جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔