اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی کارکردگی ناقص رہی۔نیپرا نے کارکردگی رپورٹ 22ـ2021 جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 22ـ2021 کے دوران سستے پاورپلانٹس سے بجلی کی ترسیل میں کمپنی خرابیوں کا شکار رہی، این ٹی ڈی سی خرابیوں کو دور کرنے میں زیادہ وقت لیتی رہی،کمپنی نے نئے پاور پلانٹس سے بجلی ترسیل کے بروقت انتظامات نہ کیے۔رپورٹ کے مطابق ترسیلی انتظامات میں سست روی کیباعث سستی بجلی فراہمی میں تاخیر ہوئی، این ٹی ڈی سی ترسیلی نظام کی تعمیر میں سْستی سے کیپیسٹی پیمنٹس بھی بڑھیں، ترسیلی نظام میں کمی کے باعث سَستی بجلی لوڈ سینٹر تک نہ پہنچائی جاسکی۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے بجلی ترسیل کے 11 منصوبے تاخیرکا شکار ہیں، ان منصوبوں پر کام ترجیحی طور پر ہونا چاہیے تھا، این ٹی ڈی سی سسٹم وولٹیج کی خلاف ورزیوں کا شکار رہا، سسٹم کی فریکوئنسی بھی عدم توازن کا شکار ہوتی رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے ترسیلی نظام کی لمبائی 1355 کلومیٹر ہے،گزشتہ مالی سال کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن لائن میں صرف 3کلومیٹرکا اضافہ کیا، ٹرانسمیشن لائن 1352 کلومیٹر سے بڑھا کر 1355 کلومیٹرکی گئی۔نیپرا رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائنز 66، 132 اور 220 کے وی کی ہیں، کے الیکٹرک کے 71 گرڈ اسٹیشنز ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران کے الیکٹرک نے ایک بھی نیا گرڈ اسٹیشن نہیں بنایا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...