کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے مقامی ٹی وی شو میں بالی وڈ اسٹارسلمان خان سے متعلق کیے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔صبا قمر نے 2015 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی وڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی۔اداکارہ کی بھارتی اداکاروں سے متعلق تبصرے کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔شو میں سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھاکہ ‘سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں آپ، کوریوگرافر کا کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے ان میں اور کچھ اپنا ہی نکال لیتے ہیں۔ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ‘دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے۔شو میں میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر صبا قمر کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...