ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی مقبول ترین فلم سیریز ہیرا پھیری 3 کے لیے اداکار سنجے دت کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جن کے کردار کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز 21 فروری کو ممبئی میں مرکزی اداکاروں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کے ساتھ ہوا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل اس فلم سیریز کا حصہ نہیں تھے۔سنجے دت پھر ہیرا پھیری میں گینگسٹر کا کردار کرنے والے اداکار”روی کشن” کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ملاقاتیں کئی ماہ سے ہو رہی تھیں جب کہ اب فلم کی عکسبندی کا آغاز بھی کردیا گیا ہےـخیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...