دوہرے نظام پہ اْٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اور نگزیب

0
170

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دوہرے نظام پہ اْٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا،200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں،2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل،6 ماہ تک”بیل”نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ دوہرے نظام پہ اْٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا،200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 6 ماہ تک”بیل”نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں۔انہوںنے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی! سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں ۔