کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 کی تقریب میں ‘جوائے لینڈ’ نے ‘بہترین بین الاقوامی فلم’ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر سے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے شرکت کی۔جوائے لینڈ کی کہانی پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 میں جوائے لینڈ کا مقابلہ دیگر چار فلموں سے تھا۔ فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔خیال رہے کہ جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...