لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان اپنے نئے پروجیکٹ ‘ جان جہاں ‘میں دس برس بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے ‘جانِ جہاں’ کے ذریعے سکرین پر واپسی ہو رہی ہے، اداکار نے چند روز قبل انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر سے ا?گاہ کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔اداکار نے کہا تھا کہ مجھے اپنے ا?نے والے پروجیکٹ ‘جانِ جہاں’ کو ا?پ کے سامنے لانے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے، جسے ردا بلال نے لکھا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ‘جانِ جہاں’ میں عائزہ خان ، حمزہ علی عباسی کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی اور دونوں اداکار دس برس بعد ٹی وی سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان نے ایک پیغام میں اپنے نئے پروجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کی اور لکھا کہ ” اپنے نئے پروجیکٹ ‘جان جہاں’ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، یہ انشاء اللہ بڑا پروجیکٹ ہوگا، میگا ہٹ ‘پیارے افضل’ کے 10 سال بعد میں اور حمزہ ایک بار پھر مل رہے ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کوسٹار کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ثنا اور ثمینہ کا شکریہ کہ آپ نے یہ کیا اور اتنی خوبصورت کہانی بھی پیش کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...