فیصل آباد( این این آئی ) فیصل آباد سے سابق وزیر مملکت و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمدطلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاستدان توبہادر تھے آپ نے تو سیاستدانوں کا نام تک بدنام کر دیا، تمہارے گھر میں چوری شدہ سامان پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک چلاتے ہیں اور خود ہی چھپ جاتے ہیں۔فیصل آباد میں اپنی رہائش گا ہ پر این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تم کوعدالت بلاتی ہے تو ٹانگ کا عذر پیش کیا جاتا ہے، مگرجب الیکشن کے اعلان ہوتا ہے تو تم کہتے ہو کہ ڈاکٹرز نے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر لوگوں کی جیل میں رونے کی ویڈیوز دیکھی نہیں جا رہی، جیلوں سے نکلنے کیلئے انہوں نے جن ترلوں منتوں سے کام لیا اور جو گالیاں انہوں نے عمران خان کو دیں ہیں سب سامنے آ جائیں گی۔آنسوؤں سے سیلاب لانے والے کیا انقلاب لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کردار اور کارکردگی سے انقلاب آتا ہے آپ کے پاس دونوں نہیں ہیں۔ ایک گھڑی نے آپکی اوقات دکھائی ہے۔ ریاست مدینہ میں تو چادر تک کا سوال ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ چھٹی والے دن عدالتیں لگانے والا سلوک پاکستان میں ختم ہونا چاہئے۔ نیز عدالتوں سے درخواست ہے کہ یہ بندہ کندھے استعمال کرتا ہے، پاکستان میں جب تک قانون ہر کسی سے ایک جیسا سلوک نہیں کرے گا ریاست نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب 25 مئی کو بھی آپ نے لانا تھا۔ لوگوں کو سڑکوں پے لا کرکبھی پشاور کے بنکر اور کبھی بنی گالا میں چھپتے تھے اور حکومت سے تحریری معاہدہ کیا کہ اس سے زیادہ تقریر نہیں کرونگا۔ تم کبھی کسی کا کاندھا مانگتے ہو اور کبھی کسی کا۔انہوں نے کہا کہ آڈیو کال پورے میڈیا پر ہے، سنانا نہیں چاہتا۔زمان پارک سیاسی جماعت کا دفترہے یا کسی اور چیز کا اڈا۔انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان لاہور ہائی کورٹ پر جملے کستے تھے مگر آج وہی عدالت انہیں اچھی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقدمے سے محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں طاقتور اور عام آدمی کیلئے الگ الگ قوانین ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اس الیکشن کی ضرورت ہے جو ملک میں بہتری لائے۔ اس الیکشن کی قطعا ضرورت نہیں ہے جو عمران خان کی خواہش کوپورا کرے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...