فیصل آباد( این این آئی )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں میں 3روزہ نیزہ بازی چیمپئن شپ کا فائنل (آج)7مارچ کو کھیلا جائیگا ۔ چیمپئین شپ کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اورڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد سرور خاں کے ہمراہ کیا۔ان مقابلہ جات کے طور پر سامنے آنے والے اس عظیم الشان ہارس شو میں ملک بھر سے آئے ہوئے 100سے زائد کلبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں گھوڑوں اور شہسواروں نے شرکت کی۔ جس میں سنگل سیکشن،سیکشن آف فور اور سیکشن آف ایٹ کے مقابلہ جات منعقد کیے جا رہے ہیں۔نیزہ بازی کے مقابلہ جات کے منتظمین میں نہال احمدخاں، رانا عامر سعید،، ضیف اللہ اور خادم حسین شامل ہیں دریں اثناء قدیم یونانی جنگی مہارتوں کے علامتی مظاہرے کے دوران گھمسان کا رن دیکھنے کو ملا۔ گھڑ سواروں کی قطاریں للکارتی ہوئی جب جنگی انداز سے نشانہ بازی کی چابک دستی دیکھاتیں تو شائقین ان کے حوصلے بڑھاتے رہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا زرعی ترقی اور دیہی ثقافت کے فروغ کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ زرعی سائنسدانوں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لانی ہونگی تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیفِ غربت کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات نہ صرف دیہی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری نوجوان نسل کو دیہی قدیم روایات سے بھی جوڑے رکھتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ جشن بہاراں تقریبات کا مقصد زرعی سائنسدانوں، کاشتکاروں اور انڈسٹری کے مابین مربوط روابط استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس قسم کی صحتمندانہ سر گرمیوں کی طرف راغب کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی جہاں ہمیں قدیم حربی ثقافت سے منسلک کرتی ہے وہاں اس کھیل میں حصہ لینے والے پر جوش جوانوں میں توازن اور مقصدیت کی لگن پیدا ہوتی ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...