اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ اور چوہا پولیس کو دیکھتے ہی بل میں گھس جاتا ہے، پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے، کوئی اسے گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی،اسے معلوم ہے کہ میں بھڑکیں ماروں گا، دھمکیاں دوں گا، عدلیہ پر حملہ کروں گا تو مجھے بیل مل جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے کہ ایک فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ اور چوہا پولیس کو دیکھتے ہی بل میں گھس جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیس کے جانے کے بعد یہ اپنے بل سے باہر نکل کر بھڑکیں مارتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمرا ن نامی شخص نے پاکستان کے قانون اور آئین کو یرغمال بنا رکھا ہے،اس سب کے باوجود یہ شخص عدل کے نظام کی پلکوں پر سوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ یہ چوہا بل سے نکل کر جتنا اونچا چیخے گا، اتنا جلدی اسے ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسے معلوم ہے کہ یہ عدلیہ پر حملہ آور ہوگا، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرے گا، عدلیہ کو دھمکائے گا تو اسے بیل مل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ شخص عدالت میں اس لئے پیش نہیں ہوتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ یہ گھڑی چور اور فارن ایجنٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شخص نے پاکستان کے عوام کو لوٹا ہے، مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شخص جانتا ہے کہ جس دن یہ عدالت میں پیش ہوگیا تو یہ پکڑا جائے گا،اسے جب پولیس پکڑنے آتی ہے تو یہ چیخیں مارنے لگتا ہے اور بل میں گھس جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ خود کو بچانے کے لئے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شخص کے بارے میں یہی مثال ہے کہ میں نے چوری کی ہے تو میرا کیا کرلو گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے، کوئی اسے گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ شخص اداروں کے خلاف غلاظت اگلتا ہے، مہم جوئی کرتا ہے اور اسے اتنا جلدی ریلیف مل جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسے معلوم ہے کہ میں بھڑکیں ماروں گا، دھمکیاں دوں گا، عدلیہ پر حملہ کروں گا تو مجھے بیل مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہو۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ چوہا صرف بل میں بیٹھ سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ زمان پارک میں سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کے لئے تیار ہے، یہ سمجھوتہ نہیں بلکہ اس این آر او کی منتیں ہیں جو فارن ایجنٹ کو چاہئے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...