پاکستان سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، امریکی رکن کانگریس

0
156

ڈیلاس (این این آئی)امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ٹیکساس سے پاکستانی نژاد رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں تاکہ پاکستان اور امریکا میں آباد کمیونٹیز کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔