لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون دھماکہ میں ملوث 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر 9،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔عدالت نے گواہوں اور وکلا کی حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں مجرموں کی جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔سزائے موت پانیوالے میں سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ مجرموں کے خلاف تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کروایا تھا۔ اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی سزائے موت ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ جون 2021ء میں لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔دھماکے میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت 3افراد جان سے گئے اور 24افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...