پاکستان میں فلمیں ٹھوس سکرپٹ پر نہیں بن رہی ہیں، اداکار عمران عباس

0
150

لاہور (این این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔عمران عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہے ہیں، انہوں نے ‘ خدا اور محبت ‘، ‘ محبت تم سے نفرت ہے ‘ جیسے بڑے پروجیکٹس کیے ہیں، وہ اپنی خوبصورتی اور عمدہ اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ ان کے نئے ڈراموں کے منتظر رہتے ہیں۔اداکار نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے، انہیں فلم ‘ رام لیلا ‘ کی پیشکش بھی کی گئی جسے انہوں نے اس وقت ٹھکرا دیا تھا ، وہ ایک بار پھر ہندوستانی پنجابی فلم ‘ جی وے سوہنیا جی ‘ اور دو دیگر بین الاقوامی فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں۔عمران عباس نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلمیں ٹھوس سکرپٹ پر نہیں بن رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سینما کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی متعدد فلمیں انہیں آفر کی گئی تھیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سینما اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہے اور اسی لیے وہ پاکستانی فلموں پر بھارتی فلموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔