لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں، رجسٹرار آفس نے جن فریق پر اعتراض کیا ہے درخواست سے ان کے نام نکالنے کے لیے تیار ہیں۔عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے اسے سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...