لندن (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ شام کے ساتھ رابطوں میں اضافے سے اس کی عرب لیگ میں واپسی کی راہ ہموار ہو گی لیکن ابھی اس متعلق بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز لندن میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں اس بات پر اتفاق رائے پیدا ہو رہا ہے کہ شام کو علیحدہ کرنا درست نہیں اور دمشق سے مذاکرات کی ضرورت ہے بالخصوص وہاں انسانی المیے کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایسا ضروری ہے۔یاد رہے کہ 2011 میں صدر بشارالاسد کی طرف سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین کے خلاف شدید کریک ڈان کی وجہ سے شام کی عرب لیگ کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔صرف یہی نہیں بلکہ کئی عرب ممالک نے دمشق سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔لیکن 6 فروری کو آنے والے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد بشارالاسد کو عرب ریاستوں کی طرف سے بہت مدد مل رہی ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...