لاہو ر( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے خواتین کے لیے سیفٹی ایپ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے خواتین کی مدد کے لیے بنائی گئی ایپ ”میری آواز”بارے بریفنگ دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہراسانی کا شکارخواتین ”میری آواز”کا بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کرسکیں گی،”میری آواز”ایپ کو پنجاب بھر میں خواتین کی مدد کیلئے استعمال کیا جائے گا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ ”میری آواز”استعمال میں آسان ترین ہوگی میری آوازایپ کا مقصد کم از کم وقت میں پولیس کا تیز ترین رسپانس ہے۔دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ ایپ پر پنک بٹن دبانے پر قریب ترین پولیس ٹیم چند منٹ میں موقع پر پہنچ جائے گی، کمپلینٹ رجسٹریشن فارم کے ذریعے ہنگامی صورتحال کا شکارخاتون کا ڈیٹا خود کار نظام کے تحت متعلقہ تھانے پہنچ جائے گا، ایپ کو فعال کرنے کیلئے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں، ہیلپ لائن پر ہراسانی،تشدد اوردیگر ایمر جنسی میں پولیس فوری رسپانس کرے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فعال کرنے اور آئی جی کمپلینٹ 1787 ہیلپ لائن کوبھی خواتین کے تحفظ کیلئے مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...