لاہور ( این این آئی) سینئر قانون دان و رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہوگئی۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...