برلن (این این آئی )سعودی عرب میں سیاحت کی سرکاری ایجنسی روح السعودیہ نے برلن میں سفر اور سیاحت کی صنعت کے لیے بین الاقوامی نمائش میں 200 سے زیادہ منفرد سیاحتی تجربات اور پیکجز پیش کیے ہیں جو بکنگ کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نمائش کا آغاز گزشتہ روز برلن میں ہوا۔تین روزہ نمائش میں سعودی ٹورازم اتھارٹی اور 45 سے زائد اہم شراکت کاروں نے شرکت کی۔سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اعدادوشمار کے مطابق 93.5 ملین ملکی اور بین الاقوامی دورے کیے گئے، جن میں سیاحتی دورے، عمرہ زائرین اور کاروباری دورے شامل تھے۔سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر فہد حامد الدین نے بتایا کہ اس سال جنوری میں سعودی عرب میں ریکارڈ تعداد میں بین الاقوامی سیاح آئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر سیاحت میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اور سال 2022 میں سیاحوں کے اخراجات کا حجم 2021 سے 93% زیادہ تھا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...