ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے امکان کا اعلان کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے کہا کہ رمضان المبارک کے عمرے کے لیے اجازت نامے کا اجرا کھول دیا گیا ہے۔ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کرنے کے لیے پہل کریں، تاکہ آپ کا عمرہ آسان اور سہل ہو۔قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کی درخواست منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ خدمات صرف نسک ایپ تک محدود تھیں۔