سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااوروہ بہت جلد بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جب تک کشمیرکے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراتا ، بھارت کی ظالم فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتی رہے گی۔ حریت ترجمان نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے سنجیدگی دکھانی ہوگی اورکشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا واحد اورآسان حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق علاقے میں استصواب رائے کا انعقاد ہے جس کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 73سال سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں اور اگر اقوام متحدہ نے اب بھی اس مسئلے کو حل نہ کیا توپوری دنیا کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ کشمیری عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد...
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا ایک تاریخی سنگ...
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس...
تحریک انتشار سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور...
سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی...
کراچی(این این آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز...
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 59...
کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی...