اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کیساتھ چند دنوں میں معاہدہ ہوجائیگا،پچھلی حکومت کی وجہ سے عالمی اداروں اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا،ہم پچھلی حکومت کے عالمی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جمعرات کوپبلک فنانشل منیجمنٹ کے ذریعے معاشی بحالی کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کی گئی معاشی بد انتظامی کے باعث 2013 سے 2018 تک حاصل کی گئی ترقی کو مکمل طور پر ریورس گیئر لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2017 کے دوران ملکی معیشت دنیا میں 24 ویں نمبر پر تھی، عالمی ایجنسی نے پیش گوئی کی تھی کہ 2030 تک پاکستان جی۔ 20 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف محسوس ہو رہی ہے کہ 2022 میں پاکستان دنیا کی معاشی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آگیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صورتحال پر ہمیں بطور قوم سوچنا اور غور فکر کرنا چاہیے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل کے آ خری مراحل میں ہیں ۔آئی ایم ایف سے وعدے پورے کریں گے،آئی ایم ایف سے چند دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...