دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار، فارن فنڈڈ گھڑی چور سیکورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہیں آیا، مریم اورنگزیب

0
255

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار، فارن فنڈڈ گھڑی چور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہیں آیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے بچو” تحریک پر سکیورٹی مسئلہ نہیں ہوتا، عدالت بلائے تو بیماری، معذوری اور بزرگی۔ وڈیو لنک گیدڑ تلاشی نہیں دے گا کیونکہ وہ فارن ایجنٹ بھی ہے اور گھڑی چور بھی۔