سرگودھا(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایم اے کہ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کا کہنا ہے کہ اس وقت سرگودھا میں 200 کے لگ بھگ کورونا کے ایکٹو کیسز ہیں۔ جبکہ لاتعداد ایسے مریض ہیں جنہوں نے اپنا کوروناٹیسٹ نہیں کروایا اور کورونا کی وبامیں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کورونا ایک وبائی شکل اختیار کر چکا ہے لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ 80 فیصد مریض معمولی علاج معالجے کے ساتھ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ باقی 20 فیصد مریضوں کو ہسپتالوں میں داخلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن میں اکثریت اگر ہسپتال میں جلد داخل ہو جائیں تو ان کا علاج جلد شروع کر دیا جائے تو وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ صرف 2 سے 3 فیصد مریض صحت یاب نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ خشک کھانسی بخار سانس کا پھولنا اور جسم میں درد جیسی علامات میں مبتلاہوں انہیں اپنا کورونا کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے۔ کیونکہ اگر وہ ٹیسٹ نہیں کروائیں گے تو ایک مریض 6 سے 10 مریضوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...