اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں کو سال رواں پڑھنے کے لیے 10 عظیم کتابیں تجویز کردیں۔ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے شہریوں کو ہر سال ایسی کتابیں پڑھنے کی سفارش کرتے ہیں جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔ صدر مملکت نے ایک وڈیو پیغام میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کتاب پڑھنے کو فروغ دیں اور بنی نوع انسان سے محبت کا پیغام عام کریں۔ صدر مملکت نے شہریوں کو پڑھنے کے لئے جن کتابوں کی ترغیب دی ہے ان 10 کتابوں میں ”دی اینڈ آف ہسٹری اینڈ لاسٹ مین” از فرانسس فوکویاما، ”دی کلیش آف سیویلائزیشنز اینڈ دی میکنگ آف ورلڈ آرڈر” از سیموئل پی ہنٹنگٹن، ” جرنی ان ٹو یورپ: امیگریشن اینڈ آئیڈنٹٹی” از اکبر احمد، ”دی اسلامک الائنمنٹ: دی ماڈرن سٹرگل بی ٹوین فیتھ اینڈ ریزن” از کرسٹوفر ڈی بیلیگ، سموئیل موئن کی لکھی گئی کتاب ”ہیومن: ہائودی یوناٹیڈ سٹیٹس اینڈڈ پیس اینڈ ری انونٹڈ وار” ارشد سمیع خان کی تحریر کردہ کتاب ” تھری پریذیڈنٹس اینڈ این ایڈی: پاور اینڈ پالیٹیکس” بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جو دیگر کتب شہریوں کو پڑھنے کے لئے تجویز کی ہیں ان میں ایڈم گرانٹ کی لکھی ہوئی کتاب ” تھنک اگین” انیل اننت سوامی کی تحریر کردہ ” تھرو دی ٹو ڈورز ایٹ ونس کے علاوہ رومی کی ” دی السٹریٹڈ رومی: اے ٹریڑری آف وزڈم فرام دی پوائنٹ آف دی سول” اور ”سخنِ افتخار” از افتخار عارف شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...