اسلام آباد(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزرسے ملاقات، ملاقات کا مقصد ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے پاکستان اور ورلڈ بنک مابین تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ورلڈ بنک کے نائب صد مارٹن ریزرنے گذشتہ سال 14 اکتوبر کو برطانیہ کے ہمراہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 2022 کے سالانہ اجلاس کے موقع پرپاکستان میں تباہ کن سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا اعادہ کیا تھا۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ورلڈ بنک کی جانب سے دو ارب ڈالر کے تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ معاونت رہائش گاہوں، پانی، زراعت، سماجی تحفظ، صحت اور دیگر شعبوں کے لئے برؤے کار لائی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ عالمی بینک ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے پرعزم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ورلڈ بنک سے صحت سے متعلقہ منصوبوں خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے موافقت پیدا کرنے، ان کی شدت میں تخفیف لانے اور ان تبدیلیوں کے ضمن میں مدافعت پیدا کرنے کے حوالے سے بنک کے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیلاب متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے جامع،شفاف اور موثر طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ پروگرام کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستان میں جاری مختلف منصوبہ جات کے لیے تقریباً 1.2 ارب ڈالرز کی امدادی رقوم جاری کرنے پر بھی عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی بلا تعطل فراہمی سماجی شعبے سے متعلقہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ نائب صدر عالمی بنک مارٹن ریزرنے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی طویل المدتی ترقی اور خصوصاً قابل تجدید توانائی بالخصوص ہائیڈرو اور سولر پاور کی طرف منتقلی کے حوالے سے شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کے درمیان موجودہ تعاون کو سراہتے ہوئے مارٹن ریزرنے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ تعاون مزید موثر اور بہتر ہوگا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...