کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سْپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات نے 5 برس بعد چھوٹے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔او ٹی ٹی پروگرام میں میزبان شعیب اختر نے اداکارہ مہویش حیات سے سوال کیا کہ کیا وہ بین الاقوامی پروجیکٹس کرنے کے بعد ڈراموں میں واپس آئیں گی یا نہیں؟میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں۔انہوں نے دورانِ انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ان کے مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔یاد رہے کہ مہوش حیات نے اس سے قبل اپنا آخری ڈرامہ ‘دل لگی’ تقریباً 5 سال پہلے ہمایوں سعید کے ساتھ کیا تھا جو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فلموں کی جانب مرکوز کر لی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...