لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ امن و امان کی صورتحال کے باعث کھلنے والے تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی ۔۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل کے معاملے پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے شہر میں کشیدگی بر قرار ہے ۔اسی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ، دھرم پورہ،جیل روڈ، گڑھی شاہو اور میاں میر کے علاقوں میں سکولزاورکالجز بندرکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔مارچ کا مہینہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کے سالانہ امتحانات بھی جاری ہیں اور تعطیل کی وجہ سے ان میں تعطل آ گیا ۔ دوسری جانب گڑھی شاہو میں کھلنے والے تعلیمی اداروں میں امن و امان کے پیش نظر وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...