پشاور(این این آئی)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نے کہا ہے کہ مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں۔پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اس موقع پر علماء کو محکمہ صحت کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دوسری لہر میں علماء کا کردار انتہائی ضروری ہے،کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ چیف سیکٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علمائے کرام دوسری لہر میں بھی حکومت کا ساتھ دیں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام میں کورونا سے بچنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...