اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم ہوگا ،،پاکستان کو چین اور آسیان ممالک کو ٹیکسٹائل ، اشیاء خورونوش، گوشت ، سبزیاں وغیرہ برآمد کرنے کی ضرورت ہے۔چین کے شہر ناننگ گوانگشی میں 17 ویں چائنہـ آسیان ایکسپو کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایکسپو میں پاکستان کی جانب سے 14 کاروباری اداروں کی شرکت خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے بہت اعتماد کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پایا ، اس ایکسپو کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ چین نے تجارت کے شعبے میں دنیا کو قیادت فراہم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین کا مشرقی ایشیائی کے ساتھ حال ہی میں کیا جانے والاسب سے بڑا تجارتی معاہدہ چین کے ایک قابلِ اعتماد تجارتی پارٹنر ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین قابل اعتماد دوست ہیں اور یہ دوستی سمندروں سے گہری اور آسمان سے اونچی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم ہوگا ۔صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اور چین نے تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کیے ہیں جو جنوری 2020 سے فعال ہے، ہم پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں آسیان ممالک کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان کی میکرو معاشی پالیسیوں میں زبردست تبدیلی رونما ہوئی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...