لاہور( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ حماد اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔عدالت نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں گذشتہ چند ماہ سے اس قوم کی کتنی بے عزتی ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی تیاری کی تصاویر عدالت میں پیش کردیں اور کہا کہ جتنی ہماری بے عزتی ہوئی ہے وہی کافی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بیٹھ کر معاملات کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ اور دفعہ 144 کا معاملہ بیٹھ کر حل کریں۔عدالت نے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو بھی ریلی نکالنی ہو اس کا پندرہ دن پہلے پلان دیں کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...