لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں آج (جمعہ ) تک توسیع کر دی ۔جمعرات کی صبح لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک کے باہر سے پولیس آپریشن روکنے کی درخواستوں پر سماعت شروع کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم تحریک انصاف کے رہنما اور درخواست گزار فواد چوہدری عدالت نہ پہنچے ۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری آرہے ہیں وہ راستے میں ہیں۔ جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ دس بجے کا وقت تھا آپ کتنے سنجیدہ ہیں، سب کو دس بجے عدالت ہونا چاہیے تھا۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ میں نے پڑھ لیا ہے آپ آگے چلیں۔وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فیصلہ محفوظ ہے۔ جسٹس طارق نے کہا کہ سیکشن 76پڑھیں یہ تو کوئی معاملہ ہے ہی نہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ فریقین نے پورے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ کوئی قانون نہیں پڑھتا بس باتیں کرتے ہیں۔جج نے مزید کہا کہ ہر چیز کا حل قانون اور آئین میں موجود ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل سے کہا کہ کبھی آپ اس عدالت میں آتے ہیں کبھی آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ بن چکا ہے۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ آپ دونوں پارٹیوں نے ہی بنایا ہے۔ بس قانون کو فالو کرنے کی ضرورت ہے۔ ساری قوم کو مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔عدالت نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ سکیورٹی کا کیا معاملہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے۔ عمران خان اسلام آباد کی چار عدالتوں میں پیش ہوئے پانچویں میں نہیں ہوئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایف ایٹ عدالت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سو فیصد کنفرم معلومات تھیں
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...