اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے تشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی ان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق ہے،عمران خان قانون سے تعاون کرنے کی بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کی بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے، ان پر کرپشن کے مقدمات ہیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں، پولیس عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے زمان پارک میں موجود ہے جہاں پولیس پر بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ اس وقت تک ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری پر پولیس اسلحہ کے بغیر عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان کو ذمہ داری سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں سیکورٹی خطرات ہیں اور اسی لمحہ کہتے ہیں کہ وہ سیاسی جلسے کرنے کے لئے تیار ہیں، جب عدالت انہیں مقدمات میں پیش ہونے کا کہتی ہے تو عمران خان سیکورٹی خطرات کا بہانا بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی، سول وار اور افراتفری چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو تشدد کیلئے بھڑکا رہے ہیں، پولیس جب عمران خان کو گرفتار کرنے آتی ہے تو وہ خواتین اور بچوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، عمران خان نے مارچ 2022میں اپنے ہی دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں جاری ہوئے ہیں، عمران خان نے اپنے چار سالوں میں اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کئے، انہیں جیلوں میں ڈالا، وہ جب وزیراعظم تھے تو اپنے سیاسی مخالفین کے وارنٹ گرفتاری خود جاری کرواتے تھے، وہ پاکستان کے تشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے تھے، عمران خان نے وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھ کر میڈیا کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...