اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سینٹ میں قائد ایوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، ہم پاکستان کے عوام کے نمائندے اور قومی مفادات کے محافظ ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے ساتھ ہی تمام تفصیلات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔جمعرات کو ایوان بالا کی 50 سالہ تقریبات کے دوسرے روز اپنے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی سفارتکاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کی مساوات ، اجتماعیت ، صوبائی خودمختاری اور جامع پارلیمانی جمہوریت کیلئے ایک شاندار تاریخ ہے۔سینیٹ میں کمیٹیوں کا جامع نظام ہے ، ہم جمہوری اصولوں کو مضبوط بنانے کے لئے اجتماعی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی قانون یہاں دونوں ایوانوں سے منظور ہوتا ہے جس میں سینیٹ کا کلیدی کردار ہے،سینیٹ میں مالیاتی بل پر تجاویز دی جاتی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ میں نے بطور وزیر خزانہ ان سفارشات کو زیادہ سے زیادہ بجٹ کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کی جمہوریتوں سے سیکھتے ہیں۔ سفارتکاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہیں، ہم میں سے ہر ایک کی آئینی وپارلیمانی ذمہ داریاں ہیں،مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس کرہ ارض پر جمہوریت اور انسانی اقدار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ میں نے بطور وزیر خزانہ مالیاتی نظم ونسق میں شفافیت کیلئے بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شفاف مالیاتی ڈسپلن کے بغیر کوئی جمہوریت یا جمہوری نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔ رضا ربانی کی جانب سے اٹھائے گئے بعض نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ میں نے پہلی بار یکم جنوری 1999کو آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر ڈلوائیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...