اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ان کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کر رہی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطاق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی تعلیم و تدریس، یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر پروفیسر میری ستیاسنی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام کی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پروفیسر میری ستیاسنی نے یونیورسٹی آف لندن کے پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ اعظم نے یونیورسٹی آف لندن کے ان اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملک کے نوجوانون کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرکے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔ پروفیسر میری ستیاسنی کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...