اسلام آباد(این این آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی تھیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...