ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل پر سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست ملنا چاہتا ہے۔ای میل پر ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اْس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...